صحافی کی دبئی سے حوالگی کا کوئی خط نہیں لکھا،دفتر خارجہ۔۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخارنےارشد شریف کے قتل سے متعلق ایک اور بے بنیاد پروپیگنڈے کی تردید کرتے ہوئےکہاہےکہ صحافی کی دبئی سے حوالگی کیلئے کوئی خط نہیں لکھاگیا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران عاصم افتخار نے ارشد شریف کا قتل انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کینیا کے درمیان باہمی قانونی تعاون کا معاہدہ نہیں پھر بھی تحقیقات کیلئے مسلسل رابطہ ہے، کینیا میں موجود پاکستانی انکوائری کمیٹی سے ہائی کمیشن مکمل تعاون کررہا ہے،حساس معاملے پر تبصرے کرنے والے احتیاط برتیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں