اسلام آبادکے تھانہ کھنہ پولیس نے صحافی کی بیوی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرلیاہے۔ طیبہ گل نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایاکہ اس کی ساس کے نمبر پر کال آرہی تھی جس کو اس نے سنا ، کالر نے اپنا نام ملک وارث جنجوعہ بتایااور کہاکہ تمہارے صحافی شوہر نورالامین دانش کا حشر بھی ارشد شریف جیسا ہوگا، ہمیں پتہ ہے کہ تمہاری بیٹی کس سکول میں جاتی ہے تمہاری بیٹی کو اغوا کرلیں گے پورے گھر کوقتل کردینگے ، ہمیں تم سب کی نقل وحرکت کا پتہ ہے ۔
Facebook Comments