سندھ کے علاقے ہالا کے قریب بھٹ شاہ میں صحافی راجہ سیال کے والد علی بخش سیال پر مبینہ طور پر پولیس کے اے ایس آئی قاسم کلہوڑو کا بیٹوں کے ساتھ حملہ ،شدید زخمی کردیا۔راجہ سیال کے والد علی بخش سیال نے بتایا کہ میں حیدرآباد اپنے وکیل سے ملنے کے لیے جارہا تھا کہ جاڑا واٹر کے قریب پولیس کے بااثر اے ایس آئی قاسم کلہوڑو اس کے بیٹے ارشد عامر سنی متھن نے قاتلانہ حملہ کرکے شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے جس کی رپورٹ بھٹ شاہ تھانے پر درج کی گئی ہے نہ علاج کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر کا لیٹر دیا علاج کے بعد حیدرآباد ریفر کیا گیا انہوں نے کہا کہ قاسم کلہوڑو کے خلاف چھ سال قبل سندھ ہائیکورٹ حیدرآباد میں کیس داخل کیا تھا آج میں وکیل سے ملنے جارہا تھا تو انہوں نے کاغذات چھیننے کے دوران مجھ پر حملہ کرکے زخمی کردیا قاسم کلہوڑو بھٹ شاہ کا رہائشی ہے ۔

Facebook Comments