کراچی میں صحافی سے فراڈ کرنے والے کو عدالت نے سزا سنادی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے صحافی نجیب نائچ کے ساتھ فراڈ اور چیک باؤنس کیس کا فیصلہ سنادیا عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم خوشنود کو ایک سال کی سزا سنادی۔۔صحافی نجیب نائچ کے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ کے مطابق ۔۔ ملزم نے صحافی نجیب نائچ کو کاروبار کا جھانسہ دے کر تین لاکھ تو ہتھیا لیے تھے، ملزم نے مدعی مقدمہ نجیب نائچ کو تین لاکھ کا چیک دیا جو باؤنس ہوگیا تھا ،عدالت نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرکے جیل بھیج دیا ہے ۔،لیاقت گبول ایڈووکیٹ کے مطابق ملزم کے خلاف آرٹلری میدان تھانے میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔
Facebook Comments