صدر مملکت آصف علی زرداری نے لنڈی کوتل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے صحافی خلیل جبران کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کیلیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے لنڈی کوتل پریس کلب کے سابق صدر خلیل جبران اور خیبر ٹی وی کے صحافی خلیل جبران کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قتل پر گہرے دُکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ خلیل جبران کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی، پاکستان میں صحافیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے خلیل جبران کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت اور اُن کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔دریں اثنا وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لنڈی کوتل پریس کلب کے صدر خلیل جبران کے قتل کی مذمت کی ہے۔شہبازشریف نے مقتول صحافی کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اور متعلقہ حکام کو قاتلوں کی گرفتاری کی ہدایات کی ہیں۔وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ صحافیوں کا تحفظ یقینی بنانے