ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شہید بے نظیرآباد عرفان علی بلوچ نے نوشہروفیروز کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محراب پور کے شہید صحافی عزیز میمن کے قتل کے ماسٹر مائنڈ ملزمان مشتاق اور افشاد سہتو کی گرفتار کے لئے پولیس بھرپور کوششیں کر رہی ہیں اور دونوں کی گرفتاری کے لئے ہوم ڈپارٹمنٹ سے 25/25 لاکھ روپے کا انعام مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔محراب پور سے نمائندے کے مطابق ڈی آئی جی پولیس شہید بینظیر آباد عرفان علی بلوچ نے کہا کہ کسی صحافی سے زیادتی وناانصافی نہیں ہوگی، میڈیا پولیس کی کوتاہی کیساتھ پولیس کی بہتر کارکردگی کو بھی اجاگر کرے ۔

Facebook Comments