کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کے 3 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی عرفان علی سموں کا کہنا ہے کہ جان محمد مہر کے قاتلوں کے قریب پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈرون کیمروں سے جان محمد مہر کے قاتلوں کے ٹھکانوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔اعلیٰ پولیس افسر نے مزید کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
Facebook Comments