shaheed sashafi ki famaily ko insaaf dia jae

صحافی کے قتل پر اہم جرگہ طلب۔۔

صحافی شہید عبدالواحد رئیسانی کے قتل کیس میں اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے رئیسانی قبیلے کا اہم جرگہ طلب کرلیا گیا ۔ شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی کے والد ڈاکٹر عبد الغفار رئیسانی نے کہا ہے کہ شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی کے قتل کیس کے سلسلے میں اہم جرگہ طلب کیا گیا ہے جس میں رئیسانی قبیلے کے سرکردہ شخصیات ، عزیز واقارب شریک ہوں گے جرگے کے شرکاءکو پولیس کی جانب سے کیس میں اب تک کی جانیوالی پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا اور باہمی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ جرگے میں صوبائی سطح پر گرینڈ جرگہ طلب کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائیگی ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں