express news AI reporter debut karne wala pehla channel bangya

صحافی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار۔۔

خیبرپختونخواہ پولیس نے چارسدہ کے علاقے شبقدر میں ایکسپریس نیوز کے صحافی افتخار احمد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے سیف اللہ نے 2جولائی کو  سینر صحافی افتحا احمد کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا، ملزم سے الہ قتل بھی برآمد ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ صحافی افتحار احمد کے قاتل کی گرفتاری کیلیے جدید انداز (سائنسی خطوط) سے تفتیش کی گئی، جس کے نتیجے میں ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔ملزم کو پولیس نے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جہاں جج نے اُسے ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔واضح رہے کہ 2 جولائی کو خیبرپختونخواہ کے علاقے چارسدہ شبقدر میں نامعلوم افراد نے ایکسپریس نیوز کے نمائندہ خصوصی کو فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا۔ جس پر وزیراعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔بعد ازاں آئی جی خیبرپختونخواہ معظم جا نے ایس پی انویسٹی گیشن چارسدہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔واضح رہے کہ افتخار ایکسپریس نیوز، روزنامہ ایکسپریس اور ایکسپریس ٹریبیون کے ساتھ عرصہ دراز سے وابستہ تھے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں