sahafi ke qatal mein mulawwis 7 mulzimaan giraftaar

صحافی کے قتل میں ملوث 7 ملزمان گرفتار،2 مفرور۔۔۔

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا اجلاس میاں جاوید لطیف کہ صدارت میں ہوا،اجلاس کے دوران صحافی عزیز میمن کے قتل کا معاملہ زیر غور آیا ، سندھ پولیس حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 7ملزمان گرفتار کر لئے، 2 مفرور ہیں ، ایف آئی اے کو ان کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کا کہا ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ قتل کی وجہ کیا ہے ؟ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ جو واقعہ ہوا اس کا بیک گراؤنڈ کیا ہے، اس کی وجوہات تھیں کیا؟ اگلی میٹنگ میں بتائیں کہ قتل کی وجہ تھی کیا؟ عزیز میمن کے ورثاء اگرکمیٹی میں آنا چاہیں تو آئندہ اجلاس میں آجائیں۔ سیکرٹری اطلاعات نے کمیٹی کو بتایا کہ سرکاری ٹی وی میں دوہری شہریت والے 4افراد تھے ان میں سے ایک ریٹائرڈ ہو چکے ہیں اب صرف تین ہیں،ایک ایم ڈی عامر منظور ہیں۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں