پولیس نے صحافی کے قتل میں ملوث دو مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ ایک ملزم پڑوسی ملک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔۔۔ اس بات کا انکشاف بلوچستان کے وزیرداخلہ میر ضیا لانگو نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا۔۔۔ صوبائی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس روزنامہ آزادی کے سب ایڈیٹر، صحافی عبدالواحد رئیسانی کے قتل میں ملوث دو مبینہ ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے جب کہ ایک ملزم پڑوسی ملک فرار ہوچکا ہے۔۔۔ عبدالواحد رئیسانی تین سال سے روزنامہ آزادی میں سب ایڈیٹر تھا، اسے چوبیس اپریل (رمضان کے دوران) ڈیوٹی سے گھر واپسی کے دوران موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر قنبرانی روڈ پر ملزمان نے گولیاں ماریں، سینے میں لگنے والی گولی مہلک ثابت ہوئی اور عبدالواحد رئیسانی جانبر نہ ہوسکےاور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔۔
