بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر نے شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس میں اشتہاری ملزمہ کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مفرور ملزمہ کی دو سال بعد گرفتاری کو اہم پیشرفت قرار دیا ہے،بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر عرفان سعید ، جنرل سیکرٹری منظور احمد اور کابینہ کے دیگر ارکان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس میں اہم پیشرفت باعث اطمینان ہے، انہوں نے ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن ریٹائرڈ زوہیب محسن کے فوری نوٹس لینے اور ایس ایچ او سول لائن مٹھا خان کی فوری کارروائی پران کا شکریہ ادا کیا ہے دریں اثناء بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر عرفان سعید ، جنرل سیکرٹری منظور احمد نے شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی کے بھائی اسفند یار رئیسانی سے رابطہ کیا اورکہاکہ شہید صحافی کے اہلخانہ نے ڈھائی سالوں کے دوران صبر آزماجدوجہد کرتے ہوئے انصاف کے حصول کیلئے ہر آئینی وقانونی فورم پر رجوع کیا ان کی جہد مسلسل کے نتیجے میں کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے شہید صحافی کے بھائی نے بی یو جے قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی یو جےعبدالواحد رئیسانی قتل کیس میں شروع دن سے متاثرہ خاندان کی آئینی و قانونی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور امید ہے آئندہ بھی کھڑی رہے گی۔
صحافی کے قتل کی مفرور ملزمہ 2 سال بعد گرفتار۔۔
Facebook Comments