sahafi qatal case JIT mukammal na hosaki

صحافی کے قتل کا ایک ملزم پکڑا گیا، تفتیشی افسر بھی تبدیل۔۔

سکھر میں سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل میں ملوث مزید ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔گرفتار ملزمان کو اے ٹی سی میں پیش نہ کیا جاسکا، جان محمد مہر کے قتل میں11 نامزد اور 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ ہے۔دوسری جانب قتل کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کردیا گیا، اے ایس آئی غلام نبی شیخ کی جگہ انسپکٹر مسلم شیخ کو تفتیشی افسر مقرر کیا گیا ہے۔جان محمد مہر کے قتل کا مقدمہ دہشتگردی دفعات کے تحت درج ہے،

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں