sahafi ke qatal case mein chaar mulzimaan giraftar

صحافی کے قتل کیس میں چار ملزمان گرفتار۔۔

چند ماہ قبل ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے قتل ھونے والے صحافی اشفاق سیال کے کیس میں بڑی پیش رفت ۔ مظفرگڑھ پولیس نے منصوبہ بندی کرنے والے اور قتل کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق  تھانہ سٹی پولیس نے صحافی قتل کیس کا سراغ لگاکر چارملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او سید حسنین حیدر کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل مظفرگڑھ کے صحافی اشفاق سیال کو دفتر جاتے ھوئے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتے ھوئے قتل کر دیا گیا تھا ۔ جو پولیس کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا ۔ پولیس نے ہر پہلو سے قتل کی تفتیش کی اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ھوئے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے رشتہ داروں اور ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا ۔ قتل کیس میں گرفتار تین ملزمان قریبی رشتہ دار جبکہ ایک ملزم کو ڈیرہ غازیخان سے بلوایا گیا۔ سیمنٹ فیکٹری میں ملازم ثمر سیال نے اپنے ساتھی رمضان کے ساتھ ملکر گولیاں مارکر صحافی کو قتل کیا۔ ناصر سیال اور چاند سیال نے سہولت کاری کرتے ہوئے اسلحہ اور گاڑی فراہم کی۔  قتل کیس میں ایک سرکاری افسر عبوری ضمانت پر ہے جن کیخلاف ٹھوس شواہد پر تفتیش آگے بڑھائی جائیگی۔  ملزمان نے قتل کا اعتراف کر لیا ۔ ڈی پی او مظفرگڑھ نے ایم پی اے اجمل چانڈیہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیس کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ صحافی اشفاق سیال کے ورثا نے قاتلوں کی گرفتاری پر ڈی پی او سید حسنین حیدر کا شکریہ ادا کیا  اور اسے روائتی پگڑی پہنائی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں