سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے آبائی شہر میں اندھیر نگری کا راج ۔حکمران جماعت کے عہدیدارن طاقت کے نشے میں بدمست ہوگئے نواب شاہ میں قبضہ مافیا کا صحافی کے پلاٹ پر قبضے کی کوشش مزاحمت پر صحافی پر پستول تان لیا شہریوں کے جمع ہونے پر صحافی کا موبائل فون چھین کر فرار ۔ صحافیوں کا سخت احتجاج پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے نوٹس لینا کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ضلعی صدر اسد زرداری کی اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ سینئر صحافی جنید دانش کے پلاٹ پر قبضے کرنے پہنچے تو جنید دانش نے انہوں قبضے کرنے سے روکا جس پر اسد زرداری اور اس کے مسلح ساتھیوں نے اسلحہ نکال کر جنید دانش کو مارنے کی کوشش کی جس پر سخت مزاحمت کے بعد شہری جمع ہوگئے جس پر اسد زرداری اور اس کے مسلح ساتھی جنید دانش کا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے واقع کے بعد صحافی برادری نے سخت احتجاج کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت میڈم فریال تالپور سے نوٹس لینا کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب صحافی جنید دانش کا کہنا ہے کہ اسد زرداری گزشتہ کچھ عرصے سے میرے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کررہا ہے آج صبح میں اپنے پلاٹ پر موحود تھا تو وہ اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ پہنچا اور مجھ پر قاتلانہ حملہ کردیا اور میرا موبائل چھین کر فرار ہوگیا جنید دانش کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی اسد زرداری کے خلاف اے سیکشن تھانے پر قبضے کرنے کی رپورٹ درج کراچکا ہوں مگر پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی آج بھی قاتلانہ حملہ کی رپورٹ داخل کرائی ہے مگر پولیس کارروائی کرنے سے انکاری ہے جنید دانش کا کہنا تھا کہ اسد زرداری نواب شاہ میں قبضہ مافیا کا سرغنہ ہے اور شہریوں کے رجسٹری شدہ پلاٹوں پر قبضہ کرکے ان سے پیسے وصول کرتا ہے ان کی پشت پناہی بااثر افراد کرتے ہیں جس سے پیپلز پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں مجھے یا میرے اہلخانہ کو کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار اسد زرداری اور اس کے ساتھی ہوں گے میری اعلی حکام سے گزارش ہے کہ اسد زرداری اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کاروائی کی جائے جو پارٹی کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں دوسری جانب جنید دانش کے پلاٹ پر قبضے اور قاتلانہ حملے کے خلاف صحافی برادری نے سخت مذمت کا اظہار کرتے ہوئے میڈم فریال تالپور اور ضیاء لنجار سے نوٹس لینا کا مطالبہ کیا ہے کہ صحافی برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے اور قبضہ مافیا کے سرغنہ اسد زرداری کو گرفتار کیا جائے۔۔
