sahafi ke khhilaaf muqadma darj karwane wali talbi

صحافی کے خلاف مقدمہ، پولیس سے رپورٹ طلب۔۔

سینئر صحافی راشد صدیق کی پر جھوٹی ایف آئی آر کا معاملہ ، کراچی کی مقامی عدالت نے ایس ایچ او تھانہ سٹی کورٹ اور ایس ایس پی کمپلین سیل ساوتھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سولہ دسمبر کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔۔ سینئڑ صحافی راشد صدیق نے اپنے وکیل لیاقت علی خان گبول کے توسط سے درخواست دائر کی۔۔ جس میں کہا گیا ہے کہ کے ایم سی افسر جمیل فاروقی نے صحافی راشد صدیق کو فرائض سے روکااور قتل کی دھمکیاں دیں۔صحافی راشد صدیق نے کے ایم سی افسر کو کرونا کے مریض کا بوسہ دینے  کی رپورٹنگ کی، جس پر جمیل فاروقی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے صحافی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرادیا۔۔صحافی راشد صدیق نے دھمکیوں کی رپورٹ تھانہ سٹی کورٹ میں کی تو پولیس نے تحفظ دینے اور ملزمان کے خلاف کارروائی کے بجائے صحافی کے خلاف ملزم کی مدعیت میں جھوٹا مقدمہ درج کردیا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ایس ایچ او سٹی کورٹ اور ایس ایس پی کمپلین سیل کو حکم دے صحافی کی مدعیت میں جمیل فاروقی کے خلاف مقدمہ در ج کیاجائے۔۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں