sahafi ke khilaaf muqadma

صحافی کے خلاف مقدمہ، صحافیوں کا احتجاج۔۔

صدر گجرات پریس کلب عبدالستارمرزا، جنرل سیکرٹری عاصم ضا سید نے ممبر گجرات پریس کلب سید ابدال شاہ کے خلاف تھانہ شاہین کے ایس ایچ او کی جانب سے درج کروائے گئے مقدمہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ صحافی کو خبر چلانے کی رنج پر مقدمہ میں نامزد کرواکر ماضی کے روایتی پولیس آفیسر ہونےکا ثبوت دیا گیا ہے مگر ایسا کرنیوالے ایس ایچ او ، اہلکار یاد رکھیں ایسے حربوں سے نہ تو صحافیوں کو حق سچ  لکھنے اور نہ ہی مظلوم پر ہونیوالے مظالم کو دکھانے سے کوئی بھی روک پائے گا صدر گجرات پریس کلب عبدالستار مرزا، جنرل سیکرٹری عاصم رضا سید نے کہا کہ کیا ہی اچھا ہوتا ایس ایچ او تھانہ شاہین معاملات کی نشاندھی کرنیوالے صحافی پر مقدمات درج کرنیکی بجائے اپنے تھانہ کی حدود میں ہونیوالےمنشیات کے وسیع پیمانے پر کاروبار کرنیوالوں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے بارے معلومات حاصل کرکے ایکشن لیں تاکہ انکی کاکردگی اور کرائم فائٹر ہونے کا محکمہ سمیت شہر کے عوام کو بھی فائدہ ہو جاتا انہوں نے کہا کہ تھانہ شاہین کے عملہ اور ایس ایچ او نے ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی محنت پر پانی پھیرنے کی کوشش کر کے دونوں اداروں کے درمیان دوستانہ اور مثالی قائم فضا کو خراب کرنیکی کوشش کی مگر ایسا کر نیوالے جان لیں گجرات کی صحافی برادری اپنے فرائض بھی پہلے سے بڑھ چڑھ کر ادا کریگی اور اپنی بھرپور آواز بلند کر کے وردی کی آڑ لینے والوں کو بے نقاب کریگی۔۔(پریس ریلیز)۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں