لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر شیراز حسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نےمنڈی بہاو الدین کے صحافی یونس شاہد کے خلاف تھانہ سٹی میں درج ہونے والے من گھڑت مقدمے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انھوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہاکہ صحافیوں کو ان کے فرائض منصبی سے روکنے کے لئے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات قائم کرنے پر صحافی برادری میں تشویش پیداہورہی ہے ۔انھوں نے مزید کہاکہ پولیس کی جانب سے تحقیق کئے بغیر مدعی سے ملی بھگت کرکے مقدمہ درج کیاگیاہے۔ انھوں نے اعلی حکام سے جھوٹامقدمہ فی الفورخارج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اس میں ملوث تمام عناصر کے خلاف فوری تحقیقات کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
Facebook Comments