سینئر صحافی کے خلاف کتے کو زہر دے کر مارنے کا جھوٹا مقدمہ اخراج کے بعد پولیس نے دوبارہ بحال کر دیا۔۔صحافی تنظیموں نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال میں سینئر صحافی احمد رضا قادری پر پولیس نے چند ماہ پہلے کتے کو زہر دے کر مارنے کا جھوٹا مقدمہ زیر دفعہ 429 درج کیا جسے تفتیش کے بعد بے گناہ قرار دے دیا گیا۔مقامی صحافی کی طرف سے ڈکیتی کی پے در پے وارداتوں کی رپورٹنگ کرنے پر وہی خارج کیا گیا مقدمہ دوبارہ بحال کردیاگیا۔جس پر صحافیوں نے آئی جی پنجاب راؤ سردار سے فوری طور پر انکوائری کا مطالبہ کیا ہے ۔

Facebook Comments