sahafi ke khilaaf jhuta muqadma CRA ki muzammat

صحافی کے خلاف جھوٹا مقدمہ، سی آر اے کی مذمت۔۔

کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کا صحافی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر تشویش کا اظہار۔۔کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن (سی آر اے) پرنسپل ٹریننگ کالج شہداد پور زاہدہ پروین کی جانب سے جی نیوز کے صحافی سجاد لاشاری کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی سخت مذمت کرتی ہے۔۔سجاد لاشاری کے خلاف اسلحہ رکھنے اور دیگر الزامات لگا کر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا جس پر سجاد لاشاری ثبوت اور دلائل کے ساتھ الزامات کا سامنے کرنے کو تیار ہیں۔ سی آر اے ایک صحافی کو ڈرانے اور خاموش کرنے کی اس مذموم کوشش کی شدید مذمت کرتی ہے۔۔ہم آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کی منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی جائے۔ یہ ضروری ہے کہ اعلی حکام صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری کارروائی کریں۔۔سی آر اے صحافی سجاد لاشاری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور صحافیوں کو ہراساں کرنے اور ڈرانے دھمکانے کے خاتمے کا مطالبہ کرتی ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں