کراچی یونین آف جرنلسٹس نظریاتی کی جانب سے سینئر صحافی و شاعر عمیرعلی انجم پر معمار تھانے میں کئے گئے جھوٹے مقدمے کی شفاف انکوائری کی استدعا پر ڈی آئی جی ویسٹ کے فوری نوٹس لینے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کے یوجے نظریاتی کی مرکزی کابینہ نے اس امید کااظہارکیاہے کہ گزشتہ دنوں معمار تھانے میں سینئرصحافی عمیرعلی انجم پر ہونے والی جھوٹی ایف آئی آر کو قانون کے مطابق دیکھتے ہوئے اس پر نظر ثانی کی جائے گی،اس حوالے سے ڈی آئی جی ویسٹ نے ایس ایس پی ویسٹ سے فوری ایکشن لیتے ہوئے جو رپورٹ طلب کی ہے اس سے اندازہ ہوتاہے کہ محکمہ پولیس کے ایماندار افسران عوام اور اپنے فرائض منصبی سے نا صرف مخلص ہیں بلکہ لوگوں کے مسائل کا سنجیدگی سے حل بھی چاہتے ہیں،کے یوجے نظریاتی کی قیادت نے امید ظاہر کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہاکہ ہمیں پولیس کے اعلی افسران سے پوری امید ہے کہ سینئر صحافی عمیرعلی انجم پر قائم ہونے والے جھوٹے مقدمے کی شفاف انکوائری کے بعد نا صرف اس مقدمے کو ختم یا بی کلاس کیاجائے گا بلکہ جو افراد بھی اس مقدمے میں پولیس کو گمراہ کرنے میں ملوث ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی، واضح رہے عمیرعلی انجم کی جانب سے خود پر ہونے والے جھوٹے مقدمے کی شفاف انکوائری کے حوالے سے ایڈیشنل سیشن جج ڈسٹرکٹ ویسٹ کے پاس ایک پٹیشن 4282/2022بھی دائرکی گئی ہے اس پٹیشن میں بھی معزز عدالت سے یہ ہی استدعا کی گئی ہے کہ اس گمراہ کن اور بے بنیاد ایف آئی آر کے اندراج پرجے آئی ٹی تشکیل دی جائے تاکہ محکمہ پولیس کو گمراہ کرنے والوں کے چہرے بے نقاب ہوسکیں۔