نگراں حکومت میں بھی پولیس صحافیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات سے باز نہ آئی۔ مہران ٹی وی کے رپورٹر کے خلاف کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ رپورٹر رب نواز مستوئی کے مطابق گھگھر پھاٹک پر 2 روز قبل جماعت اسلامی کے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کوریج کی تھی،اگلے دن پتہ لگا کہ احتجاج کرنے والے خلاف درج مقدمہ میں میرا نام بھی شامل ہے، متاثرہ رپورٹر کے مطابق ملیر میں جرائم کی خبریں دینے پر مجھے نشانہ بنایا گیا،صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ سندھ میں پہلے ہی صحافیوں پر جان لیوا حملے اور صحافیوں کا قتل عام ہورہا ہے اور سندھ پولیس تحفظ دینے میں ناکام نظر آتی ہے جبکہ صحافتی زمہ داری ادا کرنے کے دوران بھی صحافیوں پر سندھ پولیس جھوٹے مقدمات درج کررہی ہے جس کا تسلسل اسٹیل ٹائون تھانے میں دیکھنے کو ملا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایچ او اسٹیل ٹائون کی صحافتی دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے جبکہ علاقے میں جرائم کی روک تھام سمیت کرمنل کے خلاف کاروائی کرنے بجائے صحافی پر ایف آئی درج کی جارہی ہے۔