sahafi ke khilaaf fraud ka muqadma

صحافی کے خلاف فراڈ کا مقدمہ،تحقیقات شروع۔۔

لاہور پریس کلب کے ممبر اور ایمپرا کے سابق عہدیدار کے خلاف لاہور پولیس کو درخواست دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب کے ممبر اور سنو ٹی وی کے سینئر پرڈیوسر سید عبید علی شاہ نے لاہور پریس کلب اور لاہور پولیس کے تھانہ ہیئر کو درخواست دی ہے کہ ۔۔ وہ چودہ سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ اور دوہزار پندرہ سے لاہور پریس کلب کا ممبر بھی ہے۔ عبید علی شاہ کے مطابق اس نے لاہور پریس کلب کے ممبر اور ایمپرا کے سابق عہیدار اذان ملک کو دوستی اور اعتماد کے بنیاد پر اس کے والد شہوار ملک کی کمپنی ایکسیڈ پیٹرولیم میں چھتیس لاکھ روپے انویسٹ کئے۔یہ رقم ایک سال کی مدت کے لئے ایک اقرارنامے پر تحریر کے ساتھ انویسٹ کئے گئے۔ عبید شاہ کے مطابق اقرارنامے پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو سائل نے اپنی انویسٹ کردہ اصل رقم کا مطالبہ کیا۔ جو کہ بعد میں اذان ملک نے مختلف چیک بھی جاری کئے جو کہ متعلقہ بنکوں میں پیش کرنے پر ڈس آنر ہو گئے ۔ بعد ازاں جب اذان ملک سے رابطہ کیا تو وہ ٹال مٹول سے کام لیتا رہا۔بارہا تقاضا کرنے پراذان ملک کی اہلیہ خاتون اینکر نے عبید علی شاہ کو گارنٹی دی کہ وہ پیسے واپس کر دے گی اور ایک عدد اقرار نامہ بابت فروخت گاڑی کی کاپی سائل کو بھیجی کہ وہ اپنی گاڑی کراچی میں وقاص حسین نامی بندے کو فروخت کر رہی ہے ، رقم ملتے ہی سائل کو دے گی ،مگر جب سائل نے اقرارنامے کی بابت پتہ جوئی کی تو پتہ چلا کہ اقرارنامہ جعلی ہے۔ پھر سائل نے جب خاتون اینکر کو بتایا کہ گاڑی کا فروخت نامہ جعلی ہے تو خاتون اینکر نے کراچی کے بنک کا ایک عدد پے آرڈر نمبری 04787445 مورخہ 14-06-2023 رقم مبلغ اٹھارہ لاکھ انتیس ہزار چار سو پچاس روپے کا جاری ہوا پے آرڈر کی کاپی سائل کو واٹس ایپ کی کہ پے آرڈر کیش ہونے پر رقم واپس کرے گی۔ پے آرڈر کی کاپی سائل نے بنک میں تصدیق کے لئے دکھائی تو سائل کو پتہ چلا کہ پے آرڈر بھی جعلی ہے۔ پھر سائل نے دوبارہ خاتون اینکر سے رابطہ کیا تو وہ ٹال مٹول سے کام لینے لگی۔ بعد ازاں دونوں میاں بیوی نے سائل کے فون کا جواب دینا بھی بند کر دیا۔ بعد ازاں سائل کے علم میں آیا کہ یہ میاں بیوی اسی طرح لوگوں سے جعل سازی اور فراڈ سے رقم بٹورتے ہیں اور لوگوں کو جعلی دستاویز جاری کرکے رقم ہتھیاتے ہیں۔ سید عبید علی شاہ نے الزام لگایا ہے کہ دونوں میاں بیوی پیشہ ور فراڈیئے ہیں جنہوں نےسائل کی رقم ہتھیا کر جعل سازی اور فراڈ سے پے آرڈر جاری کیا۔ عبید علی شاہ نے لاہور پریس کلب سے مذکورہ شخص کے خلاف کارروائی اور پیسے لوٹانے کی استدعا کی ہے۔ لاہور پولیس کے تھانہ ہیئر میں دی گئی درخواست پر مقدمہ ای ٹیگ 6156 درج کرکے تفتیش اے ایس آئی صابر علی کو سونپ دی ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ خاتون اینکر کے خلاف جمعہ کے روز پولیس کو مقدمہ کے لئے درخواست دی جائے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں