sahafi ke harass karne par parlimani reporters ki tanzeem ki tashweesh

صحافی کو ہراساں کرنے پر پارلیمانی رپورٹرزکی تنظیم کو تشویش۔۔

پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے سنیئر صحافی اور رکن پی آر اے رانا ابرار خالد کو بعض خفیہ اداروں کی طرف سے ہراساں کرنے،دھمکیاں دینے اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے کی مذمت اورگہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پی آر اے کے عہدے داران کا کہنا تھا کہ اطلاعات تک رسائی کے قانون کے تحت معلومات کاحصول ہر پیشہ ور صحافی کا حق ہے مگر رانا ابرار خالد کو اس حق سے نہ صرف روکنے کی کوشش ہورہی ہے بلکہ انھیں دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں جو کہ باعث تشویش ہے۔۔پی آر اے مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت رانا ابرار کو تحفظ فراہم کرے اور ان کو دھمکیاں دینے والو ںکیخلاف کاروائی بھی کرے۔ پی آر اے اس معاملے پر رانا ابرار کیساتھ مکمل اظہار یک جہتی کرتی ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں