پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدرزاہدرفیق بھٹی ۔ جنرل سیکرٹری خاور بیگ واراکین مجلس عاملہ نے سینئر صحافی و ممبر لاہور پریس کلب طلال اشتیاق کے گھر واقع ویلینشیاء کے باہر کھڑی گاڑی پر نامعلوم۔افراد کی جانب سے سوسائٹی میں سیکیورٹی کے باوجود توڑ پھوڑ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ھے۔۔انہوں نے کہا ھے کہ گاڑی کا بھاری نقصان کرنیوالوں کے خلاف فوری طور پر کاروائی عمل میں لائی جائے واقع کا مقدمہ تو درج کر لیا گیا ھے مگر ویلنشیاء سوسائٹی میں سیکیورٹی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ھے اور آئی جی پنجاب سے ملزمان کی گرفتاری کے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ھے کہ صحافیوں کے ساتھ ایسے واقعاات کی تحقیقات ہونی چاہیں اور متعلقہ سوسائٹی عہدیدران بھی اس پر کاروائی میں ساتھ دیں وگرنہ صحافی احتجاج کرنے ہر مجبور ہو جائینگے ۔
Facebook Comments