jang geo ke numainde ke walid ko loot lia gya

صحافی کے گھر پر دستی بم حملہ، فائرنگ۔۔

کوہاٹ شہر کے علاقہ جنگل خیل میں سینئر صحافی اور جیو نیوز کے رپورٹر یاسر شاہ کے گھر پر دستی بم حملے اور فائرنگ سے گھر کے مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا ہے. واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ صحافی کے گھر پر حملے کا واقعہ رات کے آخری پہر پیش آیا جس میں ملوث شرپسند فوری طور پر جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ہیں۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن میں نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے اور واقعے کی تمام پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں. تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر سے ملحقہ علاقہ جنگل خیل میں مقامی پریس کلب کے سینئر صحافی اور جیو نیوز کے رپورٹر یاسر شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کیا اور مرکزی دروازے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گھر کے کے مین گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں