SAMAA KI KAHANI PAPPU KI ZABANI

صحافی کے گھر پر ڈاکوؤں کا دھاوا۔۔

کراچی اس وقت ڈاکوؤں اور اسٹریٹ کرمنلز کے نرغے میں ہے۔کراچی کا کوئی بھی علاقہ یا  شہری ان جرائم پیشہ عناصر سے محفوظ نہیں رہے۔ شادی کی تقریب بھی چوروں اور ڈاکوؤں کا آسان ہدف بن گئی۔۔ کراچی میں متعدد شادی ہالز لوٹنے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔۔ گزشتہ شب کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں فریال اسکول کے قریب سما نیوزکے رپورٹر عامر مجید کے گھر ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا۔۔ عامر مجید کے گھر میں تین دن سے شادی کی تقاریب کا سلسلہ جاری تھا۔۔اہل خانہ نے فوری ون فائیو پر اطلاع کردی۔۔ ماڈل کالونی پولیس کو اپنے علاقے میں ایڈریس تلاش کرنے میں تیس منٹ لگ گئے۔۔اہلخانہ اور اہل محلہ کے شور سے نقب زنی کی نیت سے گھر میں گھسنے والے ملزمان فرار ہوگئے۔۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں