hum network or tankhuaho mein izafa

صحافی کے گھر پر چھاپہ، ہم نیوز نے بھی نوکری سے نکال دیا۔۔

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، نائب صدر امجدعثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفربن یار، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے کونسل ممبر شاکر اعوان پرایف آئی اے کیسزقائم کرنے،ان پر مبینہ سائبر کرائم کیسزکے جواز پر ان کی غیرموجودگی میں ان کے گھر پر چھاپے مارنے اورہم نیوزانتظامیہ کی جانب سے نوکری سے بھی فارغ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہاکہ پروفیشنل صحافیوں کے خلاف ایسی کارروائیوں سے گریز کیا جائے۔انھوں نے صحافتی اداروں میں صحافیوں کی اس طرح بلاجواز برطرفیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شاکراعوان کو ہم نیوزانتظامیہ نے نوکری سے بھی فارغ کردیااوراب مبینہ سائبر کرائم کے الزامات پر خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ آزادی صحافت کے لئے ایسی کارروائیوں سے گریزکیا جائے اورشاکراعوان سمیت صحافیوں کے خلاف قائم مقدمات فی الفورختم کئے جائیں اوران کے خلاف جاری انکوائریاں بند کی جائیں اور اگر ایسا نہ کیاگیا تو ملک گیر احتجاج کیاجائے گا ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں