sahafi ke ghar musallah dakuon ka dhaawa loot maar

صحافی کے گھر مسلح ڈاکوؤں کا دھاوا، لوٹ مار۔۔

ٹھٹھہ شہر چوروں ڈکیتوں کی بھیٹ چڑھ گیا ہے مسلح چوروں اور ڈاکوؤں نے شہر کو اپنی آماجگاہ بنالیا۔ پولیس نے صرف چھوٹے منشیات فروشوں کو پکڑ کر چالان کرنا شروع کردئیے ہیں ڈی آئی جی کی منشیات فروشوں کے خلاف بھیجی گئی لسٹوں پر ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے چوروں اور ڈکیتوں کو اور بڑے بڑے منشیات فروشوں کو پولیس نے چھٹی دی ہوئی ہے پریس کلب ٹھٹھہ کے رکن سینئرصحافی اسماعیل میمن کے گھر میں چند مسلع افراد گھس گئے اور گھر والوں کو یرغمال بناکر بیٹری اور دیگر سامان چرایا اور موٹر سائیکل کا لاک کھولنے کی کوشش کی جس پر اسماعیل میمن کے بھائی نے مزاحمت کی تو نامعلوم مسلح افراد ہتھیار لہراتے ہوئے فرار ہوگئے۔ اس واقعے کی پریس کلب ٹھٹھہ کے تمام عہدیداران و ممبران شہریوں تاجر برادری سول سوسائٹی اور سماجی مذہبی سیاسی جماعتوں نے شدید مذمت کی ہے اور آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد ایس ایس پی ٹھٹھہ سے فوری طور پر چوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے واضح رہے کہ دو ماہ قبل ٹھٹھہ پریس کلب کے سینئر صحافی ثمر بیگ کی موٹر سائیکل مکلی میں انکے گھر کے سامنے سے چوری ہوگئی تھی جس کی این سی مکلی تھانے پر درج کرائی گئی تھی مگر پولیس ابھی تک گہری نیند میں سوئی ہوئی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں