sahafi ke ghar chori karne wale pakray na jaasakay

صحافی کے گھر چوری کرنے والے پکڑے نہ جاسکے۔۔

نیو کراچی پولیس ایک ماہ قبل سینئر صحافی کے گھر پر ہونیوالے چوری میں ملوث ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کرسکی ،جبکہ پولیس جدید دور میں بھی ڈیڑھ لاکھ مالیت کے چوری شدہ موبائل فونز کی آئی ایم ای آئی نمبرز کے ذریعے برآمدگی میں ناکام دیکھائی دیتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 7 جولائی کو نیو کراچی تھانے کی حدود سیٹیزن اپارٹمنٹ سیکٹر الیون ایچ کے رہائشی سینئر صحافی منصور دورانی کے فلیٹ میں صبح 8 بجے سے لیکر 11 بجے کے درمیان نامعلوم چور آہنی دروازہ کھول کر داخل ہوئے اور گھر میں سوئی فیملی کے 5 عدد اسمارٹ موبائلز فونز اور دیوار سے لٹکی قمیض کی سائیٹ جیب سے 37 ہزار روپے چوری کر کے باآسانی فرار ہوگئے ۔ سینئر صحافی منصور دورانی نے بتایا کہ 10 محرم الحرام کو گھر کے تمام افراد نے روزہ رکھا اور فجر کی نماز کے بعد سوئے گئے ، صبح سواءگیارا کے قریب میری آنکھ کھولی اور میں اپنے کمرے سے لانچ میں آیا تو دیکھ کے مین ردوازہ کھولا ہوا تھا ، دیگر کمروں میں دیکھا تو بچے سو رہے تھے ، واپس اپنے کمرے میں لوٹا تو سونے سے قبل سائیٹ ٹیبل پر رکھا میرا موبائل فون غائب تھا اور دیوار سے لٹکی قمیض نیچے زمین پر پڑی تھی ، جب قمیض کو اٹھا کر جیب چیک کیا تو اس میں موجود رقم 37 ہزار روپے بھی غائب تھے ، انہوں نے بتایا کہ پیسے اور موبائل فون غائب ہونے پر میں نے اپنی سوئی ہوئی اہلیہ کو جگایا تو اس ہی اثناءمیں فیملی کے دیگر ممبران بھی بیدار ہوگئے ، چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ مجھ سمیت گھر میں اہلیہ اور بچوں پانچ موبائلز فونز چوری ہو چکے تھے جن کی مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد تھی ۔ مذکورہ واردات کی رپورٹ نیو کراچی میں تحریری طور پر جمع کروائی تاہم ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ملوث ملزمان کو مقامی پولیس گرفتار نہیں کرسکی ، جبکہ چوری شدہ موبائلز فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز بھی پولیس فراہم کیے لیکن جدید دور میں بھی پولیس ٹیکنیکل بنیادوں پر موبائلز فونز کی برآمدگی میں ناکام دیکھائی دیتی ہے ۔ اس ضمن میں ایس ایچ او نیو کراچی ماجد کورائی سے موقف جاننے کے لئے متعدد بار رابطہ کیا گیا ، انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں