sahafi ke ghar chaapay ki muzammat

صحافی کے گھر چھاپے کی مذمت۔۔

جرنلسٹ ایکشن کمیٹی نے روز نامہ ” حمایت ” کے کرائم رپورٹر کے گھر پر سی ٹی ڈی اہلکاروں کے بلاجواز اور غیر قانونی چھاپے اور اہل خانہ کو ہراساں کرنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری اور سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جرنلسٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں راؤ محمد جمیل ، عرفان ساگر ، جعفر عباس ، ضیاء الرحمان ، افضل سندھو اور ندیم شیخ سمیت دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پیشہ ور صحافیوں کو حق اور سچ لکھنے سے اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ تو ماضی میں روکا جا سکا ہے اور نہ ہی اب روکا جا سکتا ہے انھوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جانب سے روزنامہ ” حمایت ” کے کرائم رپورٹر  کے گھر پر غیر قانونی چھاپے کے دوران اہل خانہ کو ہراساں کرنا اور انکے بھائی کو اغوا کرکے نقدی اور موبائل چھیننے کا واقعہ سندھ پولیس کی کارکردگی اور ساکھ پر بدترین سوالیہ نشان ہے جرنلسٹ ایکشن کمیٹی نے نگراں وزیر اعلیٰ مقبول باقر اور آئی جی سندھ رفعت مختار سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافی  کے گھر پر غیر قانونی چھاپے اہل خانہ کو ہراساں کرنے اور جعلی مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دینے والے لاقانونیت اور ظلم کے علمبردار پولیس اہلکاروں کے خلاف میرٹ پر فوری اور سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے صحافی  اور انکے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں