sahafi ke daftar mein aik maa mein doosri wardaat

صحافی کے دفتر میں  ایک ماہ میں دوسری واردات۔۔

چمن شہر کے وسط میں عبدالستار روڈ پر سنئیر صحافی بلوچستان نیوز کے رپورٹر جلال اچکزئی کی دفتر میں ایک مہینے کے اندر دوسری بار ڈکیتی کی واردات،  نامعلوم چور کھڑکی توڑ کر قیمتی سامان اڑا کر لے گئے۔۔پولیس ابھی پہلی واردات کا سراغ لگانے میں مصروف تھی کہ چوروں نے دوسری بار سرپرائز دے دیا اور پولیس کو کھلا چیلنج کردیا۔۔ صحافیوں نے اس حوالے ڈی پی او محمد علی کانسی سے ملاقات بھی کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا لیکن پولیس ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرنے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے بہانے بنارہی ہے۔۔چمن پریس کلب نے پولیس کو فوری طور پر واقعے میں ملوث ڈاکوؤں کی سراغ لگانے اور انھیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے انھوں نے کہا ہے کہ اگر ملزمان کیخلاف کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو وہ پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کرینگے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں