3 sahafi street crime ka nishana bangye

صحافی کے بھائی اور بھابھی کو لوٹ لیا گیا۔۔

کراچی کے علاقے مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں۔۔ مقامی صحافی کے بھائی اور بھابھی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی کے بھائی اپنی اہلیہ اور بچی کے ہمراہ چار ستمبر کو رات ایک بجے اپنی بہن کے گھر سے واپس آرہے تھے کہ گھر کے قریب اسکاؤٹس کیمپ کے سامنے ایک موٹرسائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان نے انہیں روکا۔ ایک مسلح ڈاکو نے بچی کے سر پر گن رکھ کر میاں بیوی سے پچاس ہزار روپے کی نقدی، دو موبائل فونز اور سونے کی انگوٹھی اور چین لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔ مقامی صحافی نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس ملزمان کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کرے اور کراچی پولیس کو پابند کیا جائے کہ ہر واقعہ کی ایف آئی آر ضرور درج کی جائے تاکہ علاقےمیں ہونے والی ہر واردات کا ریکارڈ موجود رہے کیونکہ پولیس روایتی انداز کے مطابق صرف درخواست جمع کروانے کا کہہ کر ٹال دیتی ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں