صحافی کے اغوا کا ڈراپ سین،پولیس نے گرفتارکرلیا۔۔ خیرپورمیں دس روز قبل اغواء ہونے والے صحافی فیاض سولنگی کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے خیرپور میں کارروائی کرتے ہوئے صحافی کو برآمد کرلیا۔ایس ایس پی کشمور زبیر نذیر شیخ کے مطابق صحافی نے چچا کے ساتھ مل کر خود کے اغواء کا ڈرامہ کیا۔ایس ایس پی کے مطابق صحافی کا اپنے کزنز سے زمین کا تنازعہ تھا، جس پر صحافی نے رشتہ داروں کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا۔ایس ایس پی کشمور نے بتایا کہ کشمور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صحافی کو برآمد کیا، اور اغواء کے ڈرامے کے مرکزی کردار صحافی کے چچا کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی خیرپور توحید میمن اور ایس ایس پی کشمور زبیر نذیر شیخ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ صحافی نے زمین کے تنازع پر اپنے کزنز پر جھوٹا مقدمہ درج کروانے کےلیے چچا کے ساتھ مل کر اغوا کا ڈرامہ رچایا، چچا اور بھتیجے دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ صحافی نے ڈاکوؤں کی جانب سے خود پر تشدد کی فوٹیج بنوا کر سوشل میڈیا پر وائرل کروائی۔پولیس حکام کے مطابق صحافی فیاض سولنگی اور ڈاکو مظہر سولنگی کو گرفتار کرلیا ہے، جن پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔صحافی فیاض سولنگی کو میڈیا کے سامنے پیش کیا، جس پر اُس کا کہنا تھا کہ وہ تھوڑا ذہنی دباؤ کا شکار تھا اس لیے نمبر بند کر کے چلا گیا تھا۔

صحافی کے اغوا کا ڈراپ سین،پولیس نے گرفتارکرلیا۔۔

خیرپورمیں دس روز قبل اغواء ہونے والے صحافی فیاض سولنگی کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے خیرپور میں کارروائی کرتے ہوئے صحافی کو برآمد کرلیا۔ایس ایس پی کشمور زبیر نذیر شیخ کے مطابق صحافی نے چچا کے ساتھ مل کر خود کے اغواء کا ڈرامہ کیا۔ایس ایس پی کے مطابق صحافی کا اپنے کزنز سے زمین کا تنازعہ تھا، جس پر صحافی نے رشتہ داروں کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا۔ایس ایس پی کشمور نے بتایا کہ کشمور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صحافی کو برآمد کیا، اور اغواء کے ڈرامے کے مرکزی کردار صحافی کے چچا کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی خیرپور توحید میمن اور ایس ایس پی کشمور زبیر نذیر شیخ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ صحافی نے زمین کے تنازع پر اپنے کزنز پر جھوٹا مقدمہ درج کروانے کےلیے چچا کے ساتھ مل کر اغوا کا ڈرامہ رچایا، چچا اور بھتیجے دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ صحافی نے ڈاکوؤں کی جانب سے خود پر تشدد کی فوٹیج بنوا کر سوشل میڈیا پر وائرل کروائی۔پولیس حکام کے مطابق صحافی فیاض سولنگی اور ڈاکو مظہر سولنگی کو گرفتار کرلیا ہے، جن پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔صحافی فیاض سولنگی کو میڈیا کے سامنے پیش کیا، جس پر اُس کا کہنا تھا کہ وہ تھوڑا ذہنی دباؤ کا شکار تھا اس لیے نمبر بند کر کے چلا گیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں