کونسل آف پاکستان نیوزپیپرز ایڈیٹرز ( سی پی این ای) کی جانب سے سماء ٹی وی کے پروڈیوسر اطہر متین کے قتل کی شدید مذمت کی گئی ہے۔صدر سی پی این ای کاظم خان اور سیکرٹری جنرل عامر محمود نے کہا کہ سماء ٹی وی کے پروڈیوسر اور سینئر صحافی کا دن دہاڑے قتل ریاست کی ناکامی ہے، صحافیوں کے تحفظ کے بلند بانگ دعوؤں اور کھوکھلے قوانین کے باوجود عملی طور پر صحافی بے یار و مددگار اور ہر لمحہ بندوق کے نشانے پر ہیں۔کاظم خان اور عامر محمود کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت صحافی کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرے۔

Facebook Comments