sahafi ka qatal press club par ahtejaj

صحافی کا قتل، پریس کلب پر احتجاج۔۔

لاہور میں گذشتہ روز قتل ہونے والے سینئر صحافی حسنین شاہ کے قتل کے خلاف پی ایف یو جے کی اپیل پر کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بینر اٹھا کر حسنین شاہ کے قتل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے سے مختلف تنظیموں کے رہنمائوں نے خطاب کیا۔ پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی نے کہا کہ ہم پنجاب اور وفاقی حکومت کو مہلت دیتے ہیں کہ حسنین شاہ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ورنہ ہم پارلیمنٹ ہائوس کے باہر دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے کیونکہ اب ملک بھر میں صحافی محفوظ نہیں رہا۔ آج صرف مظاہرے کر رہے ہیں اس کے بعد دھرنے دیئے جائیں گے۔ مظاہرے سے کے یو جے کے صدر اعجاز احمد۔ جنرل سیکریٹری عاجز جمالی۔ سابق صدر حسن عباس۔ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے اکرم بلوچ۔ پاکستان ایسو سی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز کے صدر جمیل احمد۔ اسپورٹس جرنلسٹس ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری اصغر عظیم۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مہناز رحمان اور دیگر نے خطاب کیا۔ مظاہرین نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ حسنین شاہ کے قاتلوں کو بلا تاخیر گرفتار کیا جائے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں