sahafi ka tahaffuz or digital lahore press club

صحافی کا قاتل پکڑا گیا۔۔

لاہور پریس کلب کے باہر قتل ہونے صحافی حسنین شاہ کے مقدمہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، پولیس نے شوٹرز کو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے صحافی حسنین شاہ کےقتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم عامر بٹ کو ڈھونڈ کر گرفتار کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے ملزم عامر بٹ کو لاہور کے علاقے جیل روڈ پر واقع ایک شوروم سے خفیہ اطلاعات پر حراست میں لیا ۔اس سے قبل پولیس نے تین اور افراد کو بھی گرفتار کیا تھا جن کے  بارے میں انکشاف ہوا تھا کہ یہ اجرتی شوٹرز ہیں اور تفتیش کے دوران عامر بٹ کا نام سامنے آیاتھا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایاتھا کہ عامر بٹ کی گرفتار ی کیلئے خصوصی ٹیم اسلام آباد بھیجی گئی ہے تاہم کچھ دیر کے بعد یہ خبر موصول ہوئی کہ عامر بٹ کو لاہور میں سے ہی گرفتار کیا گیاہے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہناتھا کہ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیاہے اور تحقیقات جاری ہیں ، گرفتار تین ملزمان سے تفتیش بھی کی جارہی ہے ۔واضح رہے کہ پیر کے روز لاہور پریس کلب کے باہر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے نجی چینل سے تعلق رکھنے والے صحافی حسنین شاہ کو ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ماسک پہنے 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے صحافی کی چھاتی اور گردن پر 10 گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔مقتول مدینہ کالونی باغبان پورہ لاہور کے رہائشی تھے، جنہوں نے سوگواران میں بیوہ اور 2 بچے چھوڑے ہیں۔اطلاعات کے مطابق مقتول صحافی کو ایک جیولر گروپ نے قتل کرایا ، مقتول کا ان سے لین دین کا جھگڑا چل رہا تھا، جیولر گروپ شہر میں زیورات کے عوض سود کا کام کرتا تھا۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ۔۔جیولر گروپ نے اجرتی قاتلوں کے ذریعے صحافی حسنین شاہ کا قتل کروایا۔ قتل میں ملوث جیولر گروپ کے مالک اور ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں