sahafi ka mobile data chori

صحافی کا موبائل ڈیٹا چوری۔۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نےصوبائی دارالحکومت سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی عمران رشید کے موبائل کا ڈیٹا چوری کرنیوالے نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کرلیا ہے ، اس سلسلے میں  عمران رشید نے بتایا ہے کہ کافی عرصے سے انکے فیس بک میسنجر لاگ ان کیا جاتا رہا تاہم وہ گروہ  ان آئی ڈیز کو لاگ آؤٹ کر دیتا تھا لیکن چند ماہ سے شاید کسی ہائی ٹیکنالوجی کے استعمال سے انکے میسنجر میں لاگ ان کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے اس نامعلوم آئی ڈی کو لاگ آف کرنا ممکن نہیں ہوسکا،  اس دوران نامعلوم ہیکر نے انکے موبائل کا تمام ڈیٹا چوری کرنے کیساتھ ساتھ فیس بک اکاؤنٹ اور میسنجر پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔صحافی  نے مزید بتایا کہ پشاور میں موجود یہ جرائم پیشہ نیٹ ورک باآسانی کسی کا موبائل بھی ہیک کرلیتے ہیں جبکہ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ مبینہ طور پر ڈیٹا چوری میں سرگرم نیٹ ورک کا اب تک کئی  خواتین بھی نشانہ بن چکی ہیں لیکن معاشرتی دبائو کی وجہ سے خاموش ہیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں