kuj dastoor salana ijlaas 2 may ko hoga

صحافی کا موبائل چوری، دھمکیوں پر اظہار تشویش۔۔

 کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر خلیل ناصر،جنرل سیکریٹری نعمت خان اور اراکین مجلس عاملہ نے صحافی شعیب جٹ کو گھر کے باہر نام لیکر بلا کر موبائل فون چوری  اور دھمکی دینے پر  تشویش کا اظہار کیا ہے اور آئی جی سندھ اورحکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرائیں  اورچوری میں ملوث افراد کے خلاف جلد ازجلد کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ سامان واپس برآمد کروایا جائے ۔کے یوجے دستور کے صدر خلیل ناصر اور جنرل سیکریٹری نعمت خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور پولیس صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دیتی ہےآئے روز صحافی ڈکیتوں کے رحم وکرم پر ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ شعیب جٹ کو اس سے قبل جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا چکی ہیں جس کا مقدمہ بھی درج کیا جاچکا ہے. کےیوجے دستور نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کیا کہ وہ صحافی شعیب جٹ کا موبائل فون جلد برآمد کروائےبصورت دیگر صحافی راست اقدام پر مجبور ہوں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں