sahafi ka khabar chalana jurm bangya

صحافی کا خبر چلانا جرم بن گیا۔۔

کندھ کوٹ کے صحافی کا خبر چلانا جرم بن گیابدامنی کیخلاف شکارپور کی خبریں چلانے پر ایس ایس پی شکارپور بوکھلاہٹ کا شکارہوگئے ۔۔ شکارپور تھانہ رستم کے حدود میں ڈاکوؤں نے تین گاڑیوں اور مسافروں کو یرغمال بنایا تھا جس کی خبر 24 نیوز کے صحافی سلیم میرانی نے سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی جس کے بعد ایس ایس پی شکارپور کے گن مین نے فون پر صحافی سلیم میرانی کوحکم دیا کہ یہ خبر فوری ڈیلیٹ کرو، خبر ڈیلیٹ نہ کرنے کی صورت میں صحافی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔۔اگلے روزرات شکارپور پولیس کے ایس ایچ او نے پولیس کی بھاری نفری لیکر سلیم میرانی کے دفتر کا گھیراؤ کرکےاسے گرفتار کرنے کی کوشش کی۔۔ اطلاع ملتے ہیں کندھ کوٹ پریس کلب کے صحافیوں کی بڑی تعداد صحافی سلیم میرانی کے دفتر پہنچ گئی۔۔ ایس ایچ او صحافیوں کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا لیکن صحافیوں نے اسے گھیر لیا۔صحافی برادری نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے نوٹس لینے اور ایس ایچ او شکارپور کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں