laa pata sahafi ki naash darya se mil gyi

صحافی کاقاتل ہم زلف نکلا۔۔

پشاور کے علاقے  تھانہ خان رازق شہید کی حدود محلہ جنگی میں گھریلو تنازعہ پر مقامی صحافی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔۔تفصیلات کے مطابق  عیدالاضحی کے دوسرے روز رات گئے مقامی اخبار کا کرائم رپورٹر طاہر حسین ولد الطاف حسین سکنہ محلہ سادوان جہانگیر پورہ اپنے گھر کے سامنے موجود تھا کہ طاہر حسین کے رشتہ داروں ملزمان عبد الروف ولد مناف، ابراہیم عرف خانے اپنے دو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آ کر اُس پر فائرنگ کی جس سے طاہر حسین موقع پر جاں بحق ہو گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ حکام نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیااور فائر کی گئی گولیوں کے خول برآمد کرکے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردیا۔ ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے موقع پر ڈی ایس پی سٹی گوہر خان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی جس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے اُن کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا اور رات ڈھائی بجے کے قریب طاہر حسین کے قتل میں نامزد ملزم عبدالروف ولد مناف کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران طاہر حسین کو مستورات تنازعہ پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا جسے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں