sahafi ka ilaqa badarkhandaan islamabad pohonch gya

صحافی کا علاقہ بدرخاندان اسلام آباد پہنچ گیا۔۔

جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا سے ’’علاقہ بدر‘‘ کئے گئے نوجوان صحافی معراج خالد وزیر کا خاندان پناہ لینے وفاقی دارالحکومت پہنچ گیا۔ صحافی معراج خالد کے بھائی سراج خالد وزیر نے کہا کہ ان کے بھائی کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کرنے کی پاداش میں قبائلی جرگے کی طرف سے پانچ لاکھ جرمانہ کیا گیا جس کی عدم ادائیگی پر ان کے مکان کو مسمار کرنے کی کوشش کی گئی۔ تاہم کچھ اہم لوگوں کے اقدامات کے باعث ان کے مکان کو مسمار نہیں کیا جاسکا جس پر جرگے نے ان کے خاندان کو علاقہ بدر کرنے اور انہیں کھانا یا رہائش دینے والوں پر بھی دس لاکھ جرمانے کا اعلان کیا ہے جس کے باعث وہ اپنا علاقہ چھوڑ کر اسلام آباد میں رہائش اختیار کرنے پر مجبور ہیں لہذاٰ ان کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے والد شیر علی وزیر اور بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج خالد وزیر کا کہنا تھا کہ چند دن پہلے ان کے بھائی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئرکی جس میں جرگے کے فیصلوں کو انسانی ہمدردی کے تحت نرمی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں