پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت قائم خصوصی عدالت اسلام آباد نے صحافی ہرمیت سنگھ کی عبوری ضمانت 21 دسمبر تک منظور کرلی۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے صحافی ہرمیت سنگھ کی عبوری درخواست ضمانت 21 دسمبر تک منظور کی، صحافی ہرمیت سنگھ اپنے وکلا بینا فراز اور فرخ شہزاد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے 20 ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرکے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔صحافی ہرمیت سنگھ نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں عبوری ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے اسلام آباد میں 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مبینہ طور پر ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹے بیانیے کو فروغ دینے پر صحافیوں، وی لاگرز اور اینکر پرسن ہرمیت سنگھ سمیت 150 سے زائد افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کریک ڈاؤن کے دوران مبینہ ہلاکتوں کے بارے میں متنازع پوسٹس کرنے پر اب تک ملک بھر میں 20 سے زائد سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو گرفتار کیا ہے۔ایف آئی اے کے ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ سکھ صحافی ہرمیت سنگھ بھی ان میں شامل ہیں، جب کہ ملزمان کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کی دفعہ 9، 10، 11 اور 24 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ہرمیت سنگھ نے مبینہ طور پر 24 سے 27 نومبر کے واقعات کے بارے میں بے بنیاد معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
صحافی ہرمیت سنگھ کی عبوری ضمانت منظور۔۔
Facebook Comments