jang geo ke numainde ke walid ko loot lia gya

صحافی گھر بم حملے اور فائرنگ کا مقدمہ درج۔۔

کوہاٹ میں ’جیو نیوز‘ کے نمائندے اور سینئر صحافی یاسر شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد کے حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔حملے کا سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔مقدمے کے اندراج کے بعد محکمۂ انسدادِ دہشت گردی نے ملزمان کی تلاش شروع کر د ی ہے۔ دو روز  قبل کوہاٹ کے علاقے جنگل خیل میں سینئر صحافی اور ’جیو نیوز‘ کے رپورٹر یاسر شاہ کے گھر پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم سے حملہ کر دیا تھا اور فائرنگ کی تھی۔ حملے کے نتیجے میں گھر کے مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا تھا، جبکہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں