sahafi fake news ki hosla shikni karen

صحافی فیک نیوزکی حوصلہ شکنی کریں، آئی جی سندھ۔۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے 10رکنی وفد کی ملاقات۔سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونے والی ملاقات کی قیادت صدر سی آر اے کاشف ہاشمی اور سیکریٹری ریحان چشتی کررہے تھے۔اجلاس میں ڈی آئی جی آئی ٹی اور اے آئی جی ایڈمن بھی موجود تھے۔سی آراے کی جانب سے آئی جی سندھ کو تنظیم کے اغراض ومقاصد اور درپیش چیلنجز پربریفنگ دی گئی۔سی آر اے کے وفد کا کہنا تھا کہ کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن سندھ پولیس کے ساتھ تربیتی پروگرام پولیس تعاون اور کمیونٹی پولسنگ کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ ۔۔میڈیا اور پولیس کے درمیان مربوط روابط کا ہونا مثبت پولیسنگ کی پہلی سیڑھی ہے۔۔پولیس کو آپکے مسائل و مشکلات کا بخوبی ادراک ہے۔آپ لوگ بھی اپنی زمہ داریاں سمجھیں آگے آئیں اور پولیس کا مثبت چہرہ عوام کے سامنے لائیں۔فیک نیوز پر مشتمل مواد کی تشہیر اور اسکی حوصلہ شکنی آپکی جانب سے کی جانی چاہیئے۔حق اور باطل کو آشکار کرنیکا حقیقی پلیٹ فارم میڈیا ہی ہے۔بحیثیت آئی جی سندھ میری کوشش ہے کہ  تمام اسٹیک ہولڈرز/ گرامی قدر شخصیات/ میڈیا کو ساتھ لیکر آگے بڑھوں۔میری تمام تر کاوشیں مفاد عامہ اور پولیس کی فلاح و بہبود کے لیئے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں