اسلام آباد میں سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت نے قومی ادارے کے سابق سربراہ کا ایف بی آر سے ڈیٹالیک کیس میں گرفتار ایف بی آر کے تین ملازمین شہزاد نیاز،عدیل اشرف،ارشد علی قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے چالان طلب کر لیا۔ سماعت کے دوران جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پرایف بی آر کے ملازمین شہزاد نیاز،عدیل اشرف،ارشد علی قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔ملزم ارشد علی قریشی کے وکیل سردار تیمور اسلم عدالت پیش ہوئے۔ وکلاء صفائی نے کہا کہ ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کے بجائے 24 دسمبر کو ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا،ملزمان کا ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے سامنے 164 کے بیان دیا گیا،ہمیں پہلی مرتبہ عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ دوران سماعت عدالت نے ملزمان کا 164 کا بیان دوبارہ قلمبند کر لیااور ملزمان کے جوڈیشل میں توسیع کرکے مقدمہ کا چالان طلب کرتے ہوئے سماعت 3 فروری تک کیلئے ملتوی کر دی۔
صحافی ڈیٹا لیک، ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع۔۔
Facebook Comments