جنرل ریٹائرڈ قمر باجوہ کی فیملی کے ڈیٹا لیک کیس میں نئی پیش رفت ہوگئی۔ خصوصی عدالت نے تین ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ اسپیشل جج سنٹرل اعظم خان نے ملزمان کی پچاس پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ ایف بی آر ملازمین میں شہزاد نیاز ، ارشد علی ، عدیل اشرف شامل ہیں۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم رکھا ہے۔
Facebook Comments