جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی فیملی کا ڈیٹا لیک کرنے کے مقدمہ میں چالان پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران صحافی شاہد اسلم اپنے وکیل احد کھوکھر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت ایف آئی اے کی جانب سے چالان جمع نہیں کرایا گیا۔ عدالت نے شاہد اسلم کی حاضری لگائی اور کیس کی مزید سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی۔
Facebook Comments