peca ke khilaaf darkhuast wafaq ko notice jaari

صحافی کالونی، سیوریج، پانی کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی۔۔

لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ایم ڈی واسا کے ساتھ اہم بیٹھک،ایم ڈی واسا نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کو صحافی کالونی میں سیوریج اور پانی کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صحافی کالونی ایف بلاک کا سیوریج سسٹم سب ڈویژن سے منسلک کیا جا ر ہا ہے۔ سیوریج سسٹم اور پانی کے مسائل بہت جلد حل ہو جائیں گے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیزتارڑ نے کہا کہ صحافی کالونی کے مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں اور مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ صحافی کالونی ‘ایف بلاک میں سیوریج کا نظام جلد بہتر بنایا جائے اورعید سے قبل سیوریج کے مسائل حل کئے جائیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں