peca act faisla aik din mein hojaegha

صحافی کالونی فیزٹو کی جگہ کی نشاندہی کا حکم۔۔

وزیر اعلی پرویز الہی نے صحافی کالونی فیز ٹو کی جگہ کی نشاندہی کا حکم دیدیا۔۔لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چودھری کے مطابق ماضی میں حکومتیں اپنے پسندیدہ چیدہ چیدہ صحافیوں کو نوازنے کے لئے پلاٹ الاٹ کیا کرتی تھیں جس کی وجہ سے عام کارکن صحافی اضطراب کا شکار رہتے تھے مگر 2004 میں اس وقت کے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے اس اضطراب کو دیکھتے ہوئے کارکن صحافیوں کو بلا امتیاز پلاٹ دینے کا اعلان کیا اور اس کے لئے پنجاب اسمبلی میں بل پیش کرکے “جرنلسٹ ہاوسنگ فاونڈیشن ” کا قانون پاس کروایا اور اسی ادارے کے ذریعے لاہور اسلام آباد اور ملتان کے صحافیوں کے لئے کالونیاں بنانے کا اعلان کیا ان تینوں شہروں میں کارکن صحافیوں کو بلا امتیاز پلاٹ الاٹ کئے گئے اب 2022 میں چودھری پرویز الہی جب دوبارہ وزیر اعلی پنجاب منتخب ہوئے تو انہوں نے ان تین شہروں کے ساتھ ساتھ پورے پنجاب کے صحافیوں کے لئے مزید نئی کالونیاں بنانے اور پہلے سے موجود کالونیوں کے مزید فیز بنانے کا عندیہ دیا اور 18 ستمبر کو جب ہم نے لاہور پریس کلب کے ایف بلاک کے قبضے دینے کی تقریب کا اہتمام کیا تو وزیر اعلی پرویز الہی نے دیگر شہروں کی کالونیوں کے ساتھ ساتھ لاہور کے صحافیوں کے لئے فیز 2 بنانے کا بھی اعلان کیا اور جرنلسٹ ہاوسنگ فاونڈیشن کو احکامات جاری کئے کہ ہنگامی بنیادوں پر زمین حاصل کرکے ڈویلپمنٹ شروع کر دی جائے ، انہی احکامات کے پیش نظر جرنلسٹ ہاوسنگ فاونڈیشن نے 3 اکتوبر کو ڈپٹی کمشنر لاہور کو زمین کی نشاندہی کے لئے لیٹر لکھ دیا اس کے ساتھ ساتھ ریونیو بورڈ اور دیگر محکموں کو بھی آن بورڈ لے لیا گیا جس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کوششیں جاری ہیں اور بہت جلد ہم فیز 2 کی عملی شکل اپنے ساتھیوں کے سامنے پیش کرنے کے قابل ہو جائیں گے ، یہ فیز 2 لاہور پریس کلب کے لائف ممبر اقبال چودھری صاحب,سینئر صحافی ایاز خان صاحب ،سابق صدر لاہور پریس کلب شہباز میاں صاحب، پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم صاحب، پی یو جے (دستور) کے صدر رحمان بھٹہ صاحب اور سینئر صحافی نعیم مصطفی صاحب سمیت پورے پائنیر گروپ کی دن رات کاوشوں کا نتیجہ ہے ، صدر لاہور پریس کلب اعظم چودھری کا کہنا ہے کہ ۔۔میرا ارادہ تھا کہ زمین حاصل کرنے کے بعد اپنے ساتھیوں کو اس پیش رفت سے آگاہ کرتا مگر اسلام آباد کے ہمارے ساتھیوں نے 17 اکتوبر کو جاری ہونے والا لیٹر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا جس سے لاہور کے صحافیوں میں ایک اضطراب پیدا ہو گیا کہ شائد ان کے لئے کوشش نہیں ہو رہی اس لئے مجبورا مجھے 3 اکتوبر کو لکھا جانے والا لیٹر شیئر کرنا پڑ رہا ہے ، میں لاہور پریس کلب کے ان تمام ممبرز جنہیں ابھی تک پلاٹ نہیں ملے کو یقین دہانی کروانا چاہتا ہوں کہ بہت جلد ان کے لئے فیز 2 عملی صورت میں موجود ہو گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں